7 اکتوبر 2026 - 16:33
مسئلے کا حل چاہتے ہے تو حکومت کو عمران خان سے ہماری ملاقات کرانا ہوگی، بانی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: اچکزئی

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ژوب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی پر متفق ہوں، مسئلے کا حل چاہتے ہے تو حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرانا ہوگی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ژوب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی پر متفق ہوں، مسئلے کا حل چاہتے ہے تو حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرانا ہوگی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

 محمود اچکزئی نے کہا چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم یا اسپیکر دفتر میں ملاقات نہیں ہوگی، اہم تقرری کے معاملے پر نواز شریف کے مری والے گھر میں بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں، چیف الیکشن کمشنر  اور ارکان کی تقرری آئینی طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha